محمود اچکزئی اور غفور حیدری بھی قومی اسمبلی کی نشستیں جیت گئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے مزید 6 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے . این اے 251 سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 45712 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے .

این اے 252 سے مسلم لیگ ن کے یعقوب ناصر 53783 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ بابر موسیٰ خیل 52992 ووٹ حاصل کر سکے . این اے258 کیچ گوادر سے نیشنل پارٹی کے پھلین بلوچ 22261 ووٹ لیکر جیت گئے .
این اے 260 پر جمعیت علمائے اسلام ف کےعثمان بادینی نے42670 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، این اے 261 مستونگ میں جے یو آئی کےغفور حیدری 31649 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ بی این پی کے سردارمینگل 27395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے .
این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن سے پی کے میپ کے محمود خان اچکزئی 67028 ووٹ لے کر جیت گئے . جے یو آئی ف کے صلاح الدین 58ہزار439 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے .

. .

متعلقہ خبریں