لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کو گرفتار کرلیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہزاد فاروق کو گرفتار کرلیا . خیال رہے کہ شہزاد فاروق عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے اور ان کا مقابلہ مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے تھا .


تاہم، شہزاد فاروق کو مریم نواز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا . اتوار کے روز پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ این اے 119 سے امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا .
دوسری جانب گرفتاری کے وقت شہزاد فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو پولیس نے گاڑی میں ڈال لیا ہے، ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے . یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف آج احتجاج کی کال دی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں