انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج، بلوچستان بھر میں شاہراہیں مکمل طور پر بند، عوام پریشان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تبدیلی اور تاخیر کیخلاف بلوچستان میں سیاسی، مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے جمعیت علماءاسلام نے پی بی 50 قلعہ عبداللہ سعید حمید کراس کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ چمن عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری، ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت۔
کوئٹہ چمن شاہراہ تیسرے روز بھی بند، ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ اے این پی کے مطابق شاہراہ بندش اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا درست کے رزلٹ اعلان تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پسنی میں بھی حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نیشنل پارٹی نے آج دوسرے روز بھی زیرو پوائنٹ کو بلاک کردیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گوادر ، تربت ، پسنی ، مند ، تمپ سمیت لورالائی، کچلاک، یارو، خانوزی، مسلم باغ، بلیلی، ہزارگنجی، مستونگ، سبی، ژوب، چمن، قلات، خضدار، وڈھ، یکمچ، دالبندین، چاغی تفتان، نوشکی، سوراب، تربت، گوادر، ڈھاڈر، ہرنائی، زیارت کراس، کوژک، شیلا باغ، میزی اڈہ کے مقامامات پر شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں