‘انتخابات کے نتائج کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے ‘حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجا سیٹ چھوڑنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ )جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129 کی سیٹ احتجاجا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی نتائج کا فرانز ک آڈٹ کروانے اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاہے .

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے ،مطالبہ کرتا ہوں کراچی کے تمام نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے ،کمیٹی انتخابی نتائج کا فرانزک آڈٹ کرے ، فارم 45 نہیں دیئے جارہے تھے ، پریزائیڈنگ افسران کو کہا گیا رزلٹ میں تاخیر کرنی ہے ، اب قوم میں شعور پیدا ہو گیا ، مصطفیٰ کمال سمیت تمام لوگوں کو بدترین شکست ہوئی، فرانزک آڈٹ کیا جائے ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، یہ جعل سازی کر کے پھنس گئے ہیں ، اب نہیں نکل سکتے ، لوگوں کو انتہا پسندی کی طر ف نہیں لے جانا چاہیے ، فارم 45 کے مطابق نتائج دیئے جائیں ، چیف جسٹس پاکستان فوری نوٹس لیں .

. .

متعلقہ خبریں