مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت سازی کیلئے سیاستدانوں کی بھاگ دوڑ پر ردّ عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی . اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں حالات سب کے سامنے ہے، آسٹریلیا امریکا سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں .


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں، وہ قانونی اور آئینی طور پر اپنا فیصلہ کرسکتی ہے . انہوں نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت بنائی چاہیے، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی .
آج فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کیا گیا، فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی گئی . یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کا الزام ہے .

. .

متعلقہ خبریں