تحفظات ہمیں بھی ہیں, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی ، ٹیم کیاکرے گی ؟ اعظم نذیر تارڑ نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحفظات ہمیں بھی ہیں لیکن ہم نے مینڈیٹ کو تسلیم کیا, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔لیگل ٹیم کیاکرے گی ؟اس حوالے سے “جیو نیوز ” کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظات ہمیں بھی ہیں لیکن جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں، ہماری سینئر قیادت میں پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق سینئر رکن ہیں وہ کامیاب نہیں ہو پائے اس کا یہ مطلب نہیں کہ بغیر سوچے سمجھے ہم پٹیشن فائل کرنے کا اعلان کردیں کہ ان کو ہدف کیا گیا ہے ،اس کے لئے پہلے ریکارڈ اکٹھے کرتے ہیں معاملات درست کرتے ہیں ۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس پر بھی مشاورت ہوئی ہے اور لیگل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو انتخابی نتائج کے حوالے سے مخالفت میں دائر ہونے والی پٹیشنز کے دفاع اور جہاں ہم نے کوئی پٹیشن فائل کرنی ہے اس کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ہمیں یقین ہے کہ اس ملک میں عدالتی نظام موجود ہے ہمارا جو بھی مقدمہ معاملہ ہے ہم اس کو عدالت کے سامنے لے کر جائیں گی اور پورے ریکارڈ کے ساتھ اس کا دفاع کریں گے۔

Recent Posts

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

2 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

3 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

8 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

16 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

19 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

20 mins ago