چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب


لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں .
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویات کی اسٹوریج کے لیے گودام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اگر کسی نے 9 مئی کی طرح کا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تو سخت ردعمل ہو گا، ہم نہیں چاہتے کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ ہوں .


نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، موبائل فون سروس کا بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا . محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا، انتخابی نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے .

. .

متعلقہ خبریں