رواں سال حاجیوں کو کیا اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں۔انیق احمد نے حاجیوں کی تربیت کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس سال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں، حاجیوں کے لیے پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم رکھے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے ایک ایپ بنائی ہے جو حاجیوں کے لیے بہت مفید ہوگی، حکومت کی جانب سے ایک موبائل فون سم، ایک سوٹ کیس اور خواتین کو عبائے بھی دیےجائیں گے۔
نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ ہزار 600 سے زائد درخواستیں آئیں جن کے لیے قرعہ اندازی کی گئی ہے۔