این اے71: الیکشن کمیشن نے آراو سے 14 فروری تک رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے 14 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔الیکشن کمیشن میں این اے71 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، آر او کی جانب سے جو فارم 47 بنایا گیا اس میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا۔
ریحانہ ڈار کے وکیل نے کہا کہ اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر ایک اور فارم 47 اپلوڈ کیا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کی استدعا اب بھی وہی ہے، نئے فارم 47 سے کوئی فرق تو نہیں پڑا؟ جس پر ریحانہ ڈار کے وکیل نے کہا کہ جی مائی لارڈ ہماری درخواست پر نئے فارم 47 سے فرق نہیں پڑا۔