الیکشن کے نتائج آر او نے نہیں کسی اور نے تبدیل کیے، پیر پگارا


کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی، یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے، ہم اہسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مخالف الیکشن تھا اور میں اسے ریاست مخالف اسلیے کہتا ہوں کہ 1971 کی طرح کے انتخابات تھے، اُس وقت شیخ مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی جبکہ بھٹو صاحب کے پاس 60 سیٹس تھیں اور مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
پیرپگارا نے کہا کہ ’مجھے الیکشن سے پہلے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، جس پر میں نے انکار کیا تو مجھے پیش کش کی گئی کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس بنا لو تو فنکشنل لیگ کی سیٹیں مل جائیں گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو جی ڈی اے کے سامنے صفر جبکہ ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے‘۔
انہوں نے نتائج میں تبدیلی اور مبینہ دھاندلی پر کہا کہ ’یہ سب آر اوز کا کام نہیں ہے بلکہ کسی اور کا ہے‘۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صفدر عباسی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کے خلاف جمعے کو 11 بجے حیدر آباد بائی پاس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم اس اسمبلی کو قبول نہیں کریں گے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

2 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

4 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

8 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

13 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

13 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

19 mins ago