پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےپیپلز پارٹی وِن وِن والی پوزیشن پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے .

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پیپلز پارٹی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا .

اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی . زیادہ چانسز ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ہونا چاہیے .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کنڈلی کا مسئلہ ہے باپ وزیراعظم بنتا ہے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی .

. .

متعلقہ خبریں