قاسم اور سلیمان اپنے والد عمران خان کے حق میں بول پڑے

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی سپورٹ میں بیانات سامنے آ گئے۔

سلیمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کی ساتھ ہی بیٹے نے والد کا ایک بیان بھی شئیر کیا جس میں والد کا کہنا تھا کہ اپنے خواب کے لیے سمجھوتہ کریں، لیکن اپنے خواب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

دوسری جانب قاسم خان کی جانب سے بھی والد کی تصویر اپلوڈ کی گئی، ساتھ ہی کہنا تھا کہ ”وہ آ رہے ہیں“۔

واضح رہے عمران خان کے بیٹے ان دنوں لندن میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 میں والد عمران خان کو خوب سپورٹ کرتے دکھائی دیے ہیں۔

الیکشن سے ایک دن قبل قاسم نے ایک تصویر بھی شئیر کی تھی، جس میں وہ اور سلیمان پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔