انتخابی نتائج کیخلاف سیمابیہ طاہر سمیت متعدد امیدواروں کی درخواستیں خارج


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ بشارت کی انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف پٹیشنیں خارج کردیں . سابق وزیر راجہ راشد حفیظ ، زیاد خلیق کیانی، ناصر خان ، امیر افضل، کرنل اجمل صابر ، مری سے میجر لطاسب ستی کی پٹیشن بھی خارج کر دی گئیں .


لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار براہ راست ہائی کورٹ نہیں آسکتے، تمام پٹیشنرز پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پٹیشنرز ہائی کورٹ آسکتے ہیں .
ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پٹیشن کا جائزہ الیکشن کمیشن لے گا، ہائی کورٹ اس کے فیصلے کیخلاف سماعت کی مجاز ہے، آٹھوں پٹیشنرز آج ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں .

. .

متعلقہ خبریں