انتخابی نتائج کیخلاف سیمابیہ طاہر سمیت متعدد امیدواروں کی درخواستیں خارج


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ بشارت کی انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف پٹیشنیں خارج کردیں۔سابق وزیر راجہ راشد حفیظ ، زیاد خلیق کیانی، ناصر خان ، امیر افضل، کرنل اجمل صابر ، مری سے میجر لطاسب ستی کی پٹیشن بھی خارج کر دی گئیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار براہ راست ہائی کورٹ نہیں آسکتے، تمام پٹیشنرز پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پٹیشنرز ہائی کورٹ آسکتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پٹیشن کا جائزہ الیکشن کمیشن لے گا، ہائی کورٹ اس کے فیصلے کیخلاف سماعت کی مجاز ہے، آٹھوں پٹیشنرز آج ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago