اسلام آباد ہائی کورٹ؛ ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے، ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی بھی نہ کرے۔
وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا مٹیریل موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے ، آپ کو رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں ، اس دوران ایف آئی اے علیمہ خان کو ہراساں نہ کرے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔