واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے . امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کا قانونی نظام پہلا اوردرست قدم ہوگا .
یہی اقدام کرنا چاہیے ہیں اور اگرضرورت پڑے تو مزید تحقیقات ہونا چاہیے ہیں .
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کا جائزہ لیتے رہیں گے . اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے .
انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں . قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں .
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق پرتشدد واقعات، انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں . ان اقدامات نے انتخابی عمل کو متاثر کیا .