پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کا قانونی نظام پہلا اوردرست قدم ہوگا۔ یہی اقدام کرنا چاہیے ہیں اور اگرضرورت پڑے تو مزید تحقیقات ہونا چاہیے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق پرتشدد واقعات، انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان اقدامات نے انتخابی عمل کو متاثر کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

6 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

10 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

11 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

14 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

18 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

30 mins ago