الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی عذرداری کی 2درخواستوں پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ این اے 128میں رات 10بجے تک کچھ پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے،رات 10بجے کچھ افراد پولنگ سٹیشن پر آئے، مجھے زبردستی پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا جس پر میں نے احتجاج کیا،پولیس نے ریٹرننگ افسر کے آفس کا محاصرہ کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور بیٹیاں تھیں،ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں،سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کو کیس میں فریق بنانے کی درخواست کردی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ امن اومان کی خراب صورتحال کے باوجود ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی گنتی جاری رکھی ،تمام پولنگ سٹیشنز سے میرے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago