لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی اور نائب امیر جماعت اسلامی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی لائحہ عمل اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا .
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون کیا .
رہنماؤں کے درمیان موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے حکومت سازی پر گفتگو ہوئی .
ذرائع کے مطابق بات چیت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنانے کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی ہے . دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں جلد ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے بارے میں مزید گفتگو ہوگی .