کامران ٹیسوری کا سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مفتیان کرام سے رابطہ
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفتیان کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔کامران خان ٹیسوری نے عالم دین مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دونوں مفتیان کرام سے ملکی سیاسی صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ تمام سیاستدانوں کو اپنے پاس بلائیں اور ان سے ملک کے مفاد کو ترجیح دینے کی درخواست کریں۔ اس سے قبل انہوں نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی تھی۔