بلوچستان

این اے 251: پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد نتیجہ تبدیل


ژوب (قدرت روزنامہ)ژوب کے حلقے این اے 251 میں پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد نتیجہ تبدیل کردیا گیا۔این اے 251 کا نتیجہ تبدیل ہونے کے بعد ایک ہزار ووٹوں کے اضافے سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللّٰہ کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ نتائج کے خلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا جب کہ اس دوران کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کردی گئی۔