حجت تمام کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنماؤں سے بات کرر ہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار


کراچی (قدرت روزنامہ)رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ حجت تمام کرنے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج ایم کیو ایم کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ٹیلی فون پر مختلف پارٹیوں کے ر ہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔
ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آپس میں مستقبل کے فیصلوں کے بارےمیں بات چیت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے آج، ابھی تک ملاقات طے نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے کے لیے آج کل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں اُن کی مسلم لیگ ن سے طے شدہ ملاقات ملتوی ہو گئی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے گزشتہ بیان کے مطابق اگلے 2 دن تک اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

2 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

12 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

23 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

30 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

39 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago