خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ


لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مرکز اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطے کیے ہیں . ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا ہے .
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر اعظم خان سواتی کا بھی لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا ہے . جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں