کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، ملیر ہالٹ اور شاہراہ فیصل پر بوندا باندی شروع ہوئی ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا . کراچی سمیت جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول میں آج بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے .
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا بھی امکان ہے .