بھول بھلیاں 3 میں ودیا بالن کی بطور منجولیکا واپسی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھول بھولیاں 3 میں اپنا مشہور زمانہ کردار دوبارہ ادا کریں گی . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن سپر ہٹ فلم سیریز بھول بھلیاں کی نئی فلم بھول بھلیاں 3 میں ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گے .


بھول بھلیاں 3 میں اہم کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے ودیا بالن کے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کی .
کارتک آرین نے ایکس (ٹوئٹر) پر بھول بھلیاں میں شامل ودیا بالن کا مشہور گانا شئیرکرتے ہوئے کہا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے . ودیا بالن کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں .


اداکار فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ اس دفعہ دیوالی زبردست رہے گی . ودیا بالن نے سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں میں نفسیاتی مسائل کا شکار پراسرار عورت منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا جو بہت مشہور ہوا تھا . ودیا بالن کے ساتھ اداکار اکشے کماراور پریش راول نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے .
اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں