بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہو، پریشانی کی بات نہیں چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج
کے فوڈ کے مطابق اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بند ناک کو کھولنے کے لئے ڈراپس لکھوائیں تاکہ جب کبھی بھی بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہو یا آپ کو بچے کی ناک بند محسوس ہو تو آپ اس کی ناک میں فوری ان ڈراپس کا استعمال کر سکیں . اگر بچے کا سینہ جکڑا ہوا ہے اور ناک بند ہے تو ضروری ہے کہ اُسے گرم پانی سے نہلایا جائے اور اس سے جکڑا ہوا سینہ ٹھیک ہوگا اور بچے کو راحت ملے گی . بچے ہوں یا بڑے اگر نزلہ یا بند ناک کی وجہ سے سونے میں پریشانی ہو تو ایسے میں سر کے نیچے ایسا تکیہ رکھیں جس سے بچے کا سر اوپر اور پاؤں نیچے ہوں یعنی تھوڑا اونچا تکیہ رکھیں تاکہ بند ناک یا نزلہ ہلک میں گِر کر بلغم کے زریعے باہر آ سکے . چھوٹے بچوں کے لئے مساج بہت ضروری ہے یہ جہاں ان کی نشونما میں مدد کرتا ہے وہیں ان کے نزلہ کھانسی اور سینے کی جکڑن جیسے مسائل کو بھی حل کرتا ہے، ناریل یا زیتون کے تیل سے بچے کے جسم کی مالش کریں اس سے انہیں راحت ملے گی بند ناک کھولنے کے لئے ان کے گالوں اور ناک کے اردگرد مساج کریں اور جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے کے لئے ان کے سینے پر تیل سے مالش کریں . بچوں کے لئے علیحدہ سے وِکس آتی ہے رات کو سلانے سے پہلے بچے کے سینے پر وِکس لگا کر اسے کمبل اوڑھا دیں اس سے اسے سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی اور جکڑا ہوا سینہ بھی بہتر ہوگا . • ہیومیڈیفائر بچے کے کمرے میں الیکٹرک ہیومیڈیفائر لگا دیں تاکہ اس کمرے کی ہوا میں نمی رہے اور بچے کو سانس لینے میں آسانی ہو . صبح سویرے جب آپ کا بچہ اُٹھے تو اسے اسٹیم دیں روزانہ گرمی ہو یا سردی کوشش کریں کہ بچے کو لازمی اسٹیم دیں اور نہلانے کے بعد بھی اسے فوری پنکھے کی ہوا میں نہ لائیں بلکہ گرم کپڑے میں لپیٹ دیں اور پنکھا بند رکھیں . . .