پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں آج اضافے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں آج اضافے کی منظوری کا امکان ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلک میں گیس استعمال کرنےوالوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900روپے اضافہ ہو گا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170روپے اضافہ ہوگا،اینگرو فرٹیلائزر کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کااطلاق یکم مارچ سے ہوگا، پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں