ہمارے لوگوں کو 25،25کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں، ہمارے لوگوں کو 25، 25کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں اللہ نے سرخرو کیا ہے، بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے جیتی ہوئی سیٹیں 4ہیں، پی ٹی آئی پاکستان میں 180سیٹیں جیت چکی ہے، ہم فارم 45شیئر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا حترام کیا جائے، عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کرے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کےرہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے اراکین ہیں ، انہیں کسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت غیر قانونی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نشان لیا گیا تو آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جوچوری کیا گیا ، ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو چوری کیا گیا ، بلوچستان میں 4 اوراسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، ہم ایم کیوایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، فارم 45 کے مطابق جس کا مینڈیٹ بنتا ہے ان کو دیا جائے۔