سندھ
ڈالر 279 روپے20 پیسے کا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہونے سے 279 روپے20 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا تھا اور 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 957 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے وران انڈیکس62ہزار184پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔