سرگودھا: ٹائر پھٹنے کے سبب ٹرک الٹنے سے حادثہ، 4 افراد جاں بحق


سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں موٹر وے سیال موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا، حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد کوٹ مومن جارہے تھے کہ ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آگیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔