نوازشریف اور شہباز شریف میں مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی، جس میں 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیے جانے پر معاملات زیر غور ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لیے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطاء تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کا این اے 119 سے متعلق اہم فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی سیٹ چھوڑنے کی صورت میں علی پرویز ملک کو ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کا ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
علی پرویز ملک اس حلقے سے پہلے بھی الیکشن جیت کر ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ علی پرویز نے مریم نواز کی انتخابی مہم میں بطور چیف آرگنائزر بھی ذمہ داری نبھائی تھی، اسی حلقے سے پرویز ملک مرحوم متعدد بار الیکشن جیت کر ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Recent Posts

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لیکن کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں…

5 mins ago

وزیراعظم کی صدارت میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر اجلاس، غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر غفلت برتنے پر…

8 mins ago

نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد…

24 mins ago

گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو)…

34 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا…

48 mins ago

پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی کراچی سے اسلام آباد…

50 mins ago