اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کے حوالے سے جوڑے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کی اپنی ’چوائسز‘ ہوتی ہیں، اگر دونوں نے ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا تو اس میں کیا بُرائی ہے .
شعیب ملک اوراداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان طلاق کی تصدیق نہ ہونے کے علاوہ ثناء جاوید کے حوالے سے بھی کبھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی کہ ان کی گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی ختم ہوگئی ہے .
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ دونوں کی دوستی فہد مصطفیٰ کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے دوران ہی ہوئی تھی جس کا حصہ شائستہ لودھی بھی تھیں . حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شریک شائستہ لودھی سے ثناء اورشعیب کی شادی اور سوشل میڈیا پر ردعمل کےحوالے سے سوال کیا گیا .
شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ، قسمت میں اگر اس طرح سے لکھا تھا کہ دو بالغ افراد ایک دوسرے کو منتخب کرتے ہوئے اپنی ساری زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی برائی تو نہیں ہے . ’
انہوں نے واضح کیا کہ میرے دونوں دوستوں (شعیب اور ثناء) کی زندگی کے پرانےچیپٹرز بند ہوچکے تھے جب وہ ایک ساتھ آئے . شائستہ لودھی کے مطابق، ’شعیب اور ثناء دونوں میرے بہت پیارے دوست ہیں، ہرایک کی اپنی چوائسز ہوتی ہیں، بہت دفعہ بہت ساری چیزوں سے بچنے کے لیے اپنی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے اور جس طرح سے ہورہا ہوتا ہے، ضروری نہیںں کہ زندگی میں کوئی ناخوشگوار بات ہوئی ہے تو آپ س کو بیان بھی کریں . لوگوں کو ہمیں ذاتی حوالے سے جج نہیں کرنا چاہئیے . ‘
واضح رہے کہ شائستہ لودھی شعیب ملک کی قریبی دوست ہیں اور انہوں نے چند سال قبل ثانیہ کی کراچی آمد پر اپنے گھر میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی سالگرہ کا بھی انعقاد کیا تھا .
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے . وہ اس بات پر بھی غور نہیں کرتے کہ جوڑے کے اہل خانہ ان گھٹیا تبصروں سے کس طرح متاثر ہوں گے . جبکہ دونوں بالغ ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا ہے .