پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کر گئے . تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے .

ان کا انتقال آج کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال میں ہوا . ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل(ر) سلطان محمد کا انتقال 103 کی عمر میں ہوا . آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسرتھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈرتھے . لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد بلوچستان کےعلاقےنوشکی سےتعلق رکھتےتھے، لیفٹیننٹ کرنل سلطان نے1941میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیارکی، انہوں نے1942ء میں پانچویں بلوچ(جیکب رجمنٹ)میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں فرنٹیئرفورس میں شمولیت اختیارکی،انفنٹری اسکول کوئٹہ میں انسٹرکٹررہے . ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحوم نے ملک کےتمام قدرتی گزرگاہوں میں مہمات سر کیں، آپ نےپیدل، کوہ پیمائی، کشتی رانی کےذریعہ مہمات سرکیں . اس کے علاوہ وہ جیکب رائفلز، ٹوایف ایف گائیڈز، ستلج رینجرز،نادرن اسکاوٹس گلگت کےکمانڈنٹ رہے، آپ 1967ء میں پاک فوج سےلیفٹیننٹ کرنل کےعہدے س ےریٹائرڈہوئے . ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم افتخار نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے . یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے تھے . ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا . اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں