جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں گواہان کے بیانات قلمبند


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آڈیو لیک اسکینڈل کے خلاف درخواستوں پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق جج جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے جو کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت کھلی عدالت منعقد ہورہا ہے۔
کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف آفیشل گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پراسیکوٹر منصور عثمان اعوان نے گواہان کی فہرست کونسل میں پیش کردی۔
پراسیکیوٹر منصور عثمان اعوان نے کہا کہ مجموعی طور پر پانچ آفیشل گواہان کی فہرست پیش کی ہے، پہلے گواہ ملٹری اسٹیٹ آفیسر لاہور کینٹ عبدالغفار ریکارڈ کے ہمراہ کونسل کے سامنے پیش ہوئے، ملٹری اسٹیٹ آفیسر لاہور کینٹ عبدالغفار نے بیان قلم بند کرانے سے قبل حلف اٹھایا۔