انتخابی نتائج کی تبدیلی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج اوردھرنوں کا سلسلہ جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) انتخابی نتائج کی تبدیلی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ‘ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ساتویں روز بھی ریلیوں ‘ دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے . چمن ‘ قلعہ عبداللہ ‘ ہرنائی ‘ پشین ‘ سبی ‘ لورلائی ‘ ژوب میں پشتونخوا میپ کا احتجاج جاری ہے .

چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا دھرنا ساتوں روز بھی جاری ہے .
صوبائی دارلحکومت میں قوم پرست جماعتوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے . صوبائی دارلحکومت میں قوم پرست جماعتوں کی بڑی احتجاج ریلی ‘ ڈی سی آفس کوئٹہ سے نکالی گئی ریلی نے شہر کے مختلف شاہرائوں پر گشت کیا . ریلی میں بی این پی ’ نیشنل پارٹی ‘ پشتونخوا میپ ‘ ایچ ڈی پی کے کارکن شریک . ریلی کے شرکا کی دھاندلی ‘ نتائج کی تبدیلی ‘ اور ریاستی اداروں کی مداخلت کیخلاف نعرے بازی
اے این پی ‘ پی کے نیپ ‘ این ڈی ایم کی بھی احتجاجی ریلی ‘ دھاندلی کیخلاف احتجاج . قلات ‘ خضدار ‘ سوراب ‘ تربت ‘ پنجگور ‘ سمیت کئی اضلاع میں قوم پرست جماعتوں کا احتجاج جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں