سونا 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے تولہ ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)سونا گزشتہ روز سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا ہے . سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ سونا2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہوگیا .


10گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 80 ہزار 984 روپے کا ہوگیا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں