پی ٹی آئی نے پنجاب میں میاں اسلم اور بلوچستان میں سالار کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے اپنے رہنما میاں اسلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اور نوجوان رہنما سالار کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کردیا۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں کیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد اپنی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا، بلوچستان میں ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار سالار ہوں گے۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے لیے عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ عمر ایوب کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔