الیکشن میں راتوں رات نتائج میں ردوبدل کرکے تین نمبر والوں کو جتوا دیا گیا، پشتونخوا میپ

چمن (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چمن بشمول پشتون بیلٹ کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، چمن میں احتجاجی ریلی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر سے ہوتی ہوئی تاج روڈ پر ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوئی احتجاجی جلسہ عام سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی صحبت خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہمیں 6 صوبائی اور 3 قومی سیٹوں پر کامیابی ملی لیکن راتوں رات نتائج میں ردوبدل کرکے ہمیں ہرایا گیا ہم عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کو کسی کو اجازت نہیں دیں گے، حالیہ الیکشن بلوچستان کی تاریخ کا دھاندلی زدہ الیکشن تھا کہ تین نمبر کا امیدوار پہلے نمبر پر لایا گیا ہم کسی صورت اس اسطرح کے سلیکٹڈ زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، ہماری جیتے ہوئی 6 صوبائی اور 3 قومی سیٹیں فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج دائرہ وسیع کردیا جائے گا .

.

.

متعلقہ خبریں