شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کے اسٹائل کو کاپی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنے اپنے بازو پھیلا کر دوڑتے ہوئے شعیب اختر کے نمایاں اسٹائل کی نقل کی، جس پر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا . شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام بلنڈل کی وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کے انداز کو کاپی کیا جس پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ شاہین اس طرح پیار جتانے کے لیے، آپ نے واقعی بہت اچھا پرفارم کیا ہے .

شاہین شاہ نے وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کو تب خراج تحسین پیش کیا جب وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے، گزشتہ روز شعیب اختر نے شائقین کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی . آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی بدھ کی رات پاکستان پہنچی اور جمعرات کو قومی اسمبلی کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی . واضح رہے گزشتہ روز ہی فاسٹ بولرشاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں