کسٹمز میں ایس آر او کا غلط استعمال کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف


کراچی(قدرت روزنامہ) پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز نے ایس آر او کے غلط استعمال کے ذریعے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایس آر او 492 کے غلط استعمال میں 1268 امپورٹرز کی نشاندہی ہوئی ہے، جنہوں نے 9364 گڈز ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی۔
ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد کے مطابق امپورٹرز نے SRO492 کے ذریعے 27ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی ڈیوٹی چوری کی۔ایس آراو 492 کے تحت امپورٹڈ خام مال کی پراسیسنگ کرکے 18ماہ میں برآمد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2014ء میں 1268 امپورٹرز نے ترغیبی ایس آر او 492 کے تحت درآمدات کی تھیں۔ ایس آر او کے غلط استعمال میں ملوث امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کی جانب سے اس ضمن میں قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امپورٹرز نے ایس آر او 492کے تحت خام مال درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے بھاری منافع کمایا۔ ایس آر او 492 کا ناجائز استعمال کرکے مقامی مارکیٹوں میں مسابقت کے ماحول کو متاثر کیا گیا۔

Recent Posts

’لگتا ہے کسی ایکس والے کی نظر لگ گئی ہے‘، کیا بلیو اسکائی بھی وی پی این سے چلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…

7 mins ago

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…

21 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

6 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

6 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

6 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

6 hours ago