رضوانہ تشدد کیس؛ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج عمر شبیر نے کی، ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے،ملزمہ صومیہ عاصم اپنے وکلا کیساتھ عدالت میں پیش ہوئی،صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا الزام ہے،عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی،عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا .

عدالت نے صومیہ عاصم کیخلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کردیا،عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کرلیا،رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں