وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا گیا . اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے .

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی . خیال رہےکہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں