رضوانہ تشدد کیس؛ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج عمر شبیر نے کی، ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے،ملزمہ صومیہ عاصم اپنے وکلا کیساتھ عدالت میں پیش ہوئی،صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا الزام ہے،عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی،عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے صومیہ عاصم کیخلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کردیا،عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کرلیا،رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

Recent Posts

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، سکیورٹی نے باہر نکال دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ )ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی…

1 min ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان وزارت…

5 mins ago

معروف اداکارہ پاویترا جےرام ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

حیدرآباد دکن (قدرت روزنامہ) کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کار حادثہ کے…

7 mins ago

ویل ڈن ٹیم! آئر لینڈ کے خلاف ایسی جیت کی ضرورت تھی: شاہد آفریدی

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف میچ…

12 mins ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج…

15 mins ago

سرفراز بگٹی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیے…

26 mins ago