سندھ

کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے، شازیہ مری


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مولانا صاحب ہارے خیبرپختونخوا میں ہیں اور نقصان سندھ کو پہنچانا چاہتے ہیں، الیکشن کے نتائج کا بدلہ مولانا صاحب کو عوام سے نہیں لینا چاہیے۔
شازیہ مری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی آپشن ہے، ہم اس کے حق میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں بات کریں گے کبھی کہتے ہیں نہیں کریں گے، ن لیگ نے بات کی تو ہم نے مسلم لیگ ن سے بات کی، ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ابھی تک مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، گفتگو مکمل نہیں ہوئی، بلاول نے کہا ہے کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے نام کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جلد ہوگا۔

متعلقہ خبریں