مولانا کے بیانات سے فیصل کنڈی اور قائرہ کچھ زیادہ پریشان ہیں، عبدالجلیل


پشاور (قدرت روزنامہ)جے یو آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے فیصل کنڈی اور قائرہ کچھ زیادہ پریشان ہیں۔
عبدالجلیل جان نے پی پی رہنماؤں کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ردِ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو زیادہ تکلیف پہنچی ہے۔عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بیانات دے کر بدترین دھاندلی کا دفاع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولانا نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کا ذکر تک نہیں کیا۔ عبدالجلیل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی بدولت پیپلزپارٹی کے قائدین کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کس کےاشاروں پر دھرنے، لانگ مارچ سےدور رہتی تھی۔