سونے کی قیمت پھر چڑھ گئی، نیا ریٹ کیاہے؟

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی .

10 گرام سونے کی نئی قیمت 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے ہو گئی .

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 300 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں