بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹیشنربطور وزیراعظم سائفر اپنے پاس رکھنے یا دفتر خارجہ کو واپس بھجوانے کے ذمے دار نہیں،سائفر کی حفاظت اور اسے دفتر خارجہ واپس کرنے کی ذمے داری پرنسپل سیکرٹری کی ہوتی ہے،اگر کوئی جرم بنتا ہے تو اس کا ذمے دار پرنسپل سیکرٹری کو ٹھہرایا جائے .

عمران خان کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس ٹرائل کے دوران مسلسل بے ضابطگیاں سامنے آئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو مرتبہ سائفر کارروائی کو کالعدم قرار دیا،ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کا جلد بازی میں ٹرائل مکمل کیا، سائفر کیس میں درخواست گزار کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت نہ دی،ٹرائل کورٹ کے اس عمل سے درخواست گزار کا فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوا،درخواست گزار کے کیس کی پیروی کیلئے ناتجربہ کار سرکاری وکلا صفائی کا تقرر کیا گیا،سرکاری وکلا نے بغیر تیاری کے گواہوں پر جرح مکمل کی،وکلا صفائی نے جرح سے قبل درخواستگزار سے ہدایات بھی نہیں لیں،ٹرائل کورٹ نے کسی کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر فرد جرم عائد کی،ٹرائل کورٹ کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا مگر اسے نظرانداز کر دیا گیا،عدالتی فیصلہ انصاف کا قتل ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا غیرضروری ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاکالعدم قرار دے کر بری کیا جائے،اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں