سابق شوہر کی بیٹی کو پیار دینے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں


کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول کی بیٹی کو پیار دینے پر اداکارہ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔سائرہ یوسف نے 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھی۔
تصاویر میں سائرہ شہروز کو صدف کنول اور سابق شوہر شہروز سبزواری کی کم سن بیٹی کو گود میں لے کر پیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی بھی ان کے پہلو میں دکھائی دیتی ہے جب کہ ان کے ساتھ خاندان کی ایک اور بچی بھی دکھائی دیتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی تعریفیں کی گئیں اور لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کوئی بھی خاتون کس طرح سائرہ یوسف جیسی بن سکتی ہے، اس حوالے سے وہ ایک کتاب لکھیں۔
اداکارہ کی جانب سے سابق شوہر شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کو پیار دیے جانے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آج کل کے دور میں خواتین کے لیے رول ماڈل اور مثال ہیں۔ بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف کو دھوکا دیا، انہیں صدف کنول کی خاطر چھوڑ دیا لیکن اس باوجود اداکارہ ان کی بیٹی کو گود میں لیے بیٹھی ہیں۔
کچھ افراد نے نشاندہی کی کہ جس طرح سائرہ یوسف نے صدف کنول کی بیٹی کو محبت دی، اسی طرح صدف کنول نے بھی بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی اداکارہ کو دی۔ سائرہ یوسف کی صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں اور متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کیں۔
خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں اگست 2022 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی تھی۔صدف کنول سے قبل شہروز سبزواری کی پہلی شادی 2012 میں سائرہ یوسف سے ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی تھی۔
سائرہ یوسف سے شادی کے وقت شہروز سبزواری کے تعلقات صدف کنول سے استوار ہوگئے تھے، جس پر اداکارہ نے ان سے طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں صدف و شہزور نے شادی کرلی تھی۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوجانے کے بعد دونوں نے کبھی ایک دوسرے کی برائی نہیں کی، البتہ دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے اور طلاق کے بعد دونوں نے بے بی لیشیس نامی فلم میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)