پیپلزپارٹی عمران خان سے ملاقات کے لیے منتیں کر رہی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت رات کی تاریکی میں جیل میں عمران خان سے ملنے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔

حافظ حمد اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ہے، پی پی اور ن لیگ بتا دیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن نہیں دی۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ باجوہ کو ایکسٹینشن دینے والی پارٹیاں اس کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں، جمعیعت علمائے اسلام نے باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی برملا مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند کرے۔