پی ایس ایل؛ عمران خان کے کہنے پر قلندرز کا کپتان بنایا گیا! شاہین کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور قلندرز کی منجیمنٹ کو مجھے کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ میں نے انڈر-19 یا ڈومیسٹک سطح پر کبھی کسی ٹیم کی بطور کپتان نمائندگی نہیں کی لیکن 2021 میں (لاہور قلندرز کے مالک) ہیڈکوچ عاقب جاوید کے ہمراہ جب سابق وزیراعظم عمران خان کے دفتر میں بیٹھا تھا، جب عمران خان نے مجھے کپتان بنانے کا مشورہ دیا۔
لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین آفریدی کو ملنے سے قبل فرنچائز مسلسل ناکامیوں سے دوچار تھی، متعدد کپتان تبدیل لیکن ٹیم کی قسمت نہ کھلی۔ قلندرز نے شاہین کی قیادت میں 2022 کا ٹائٹل جیتا جبکہ 2023 میں اسکا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں لاہور قلندرز کیلئے ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان سے ملنے گیا تھا اور ان سے کہا ‘کم از کم اب ہم نے ایک ٹائٹل جیت لیا ہے!’، جب میری کپتانی شروع ہوئی تب تک مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔